پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ، ٹی وی میزبان و گلوکارہ فضا علی نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔
فضا علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
سابقہ اداکارہ نے کچھ گھنٹے قبل کی گئی پوسٹ میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے اور ساتھ میں کیپشن میں بتایا ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
فضا علی کا کہنا ہے کہ ’اچھی خبر! اپنے مداحوں کے مطالبے پر میں ٹیلی ویژن پر واپس آ گئی ہوں، آپ کو میرا نیا روپ اور نیا کردار آنے والے ڈرامے میں نظر آئے گا، پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ ۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ مختصر سا سین اُن کے آنے والے کسی نئے پروجیکٹ سے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ڈانس ویڈیو خوب وائرل ہے جس میں فضا علی کو ایک شادی کی تقریب میں مغربی لباس میں بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے