لودھراں کے حلقے این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج ہو گی۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی 11 بجے اسپورٹس کمپلیکس میں ہو گی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے میں ایک دو روز لگیں گے۔
این اے 154 سے ن لیگ کے امیدوار عبدالرحمٰن کانجو نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز این اے 154 میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جہاں سے 8 فروری کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز کامیاب ہوئے تھے۔
رانا فراز نون نے 1 لاکھ 34 ہزار 937 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمٰن کانجو ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔