پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی کی بیٹی زینب علی کی سوشل میڈیا پر انار کلی کے روپ میں ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
زینب علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔
زینب علی ان ویڈیوز میں انارکلی کا روپ دھارے مشہور ترین بھارتی فلم ’انارکلی‘ کے گانے ’جب پیار کیا تو ڈرنا کیا‘ پر پرفارم کر رہی ہیں۔
زینب علی کی ان ویڈیوز پر اُن کے فالوورز اور نیٹیزنز اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ انسٹاگرام صارفین ڈانس کرنے پر زینب علی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ فن اور آرٹ سے بابر علی کا مکمل گھرانہ خوب واقف ہے۔