بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف غزل گائیک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں چل بسے۔
’چِٹھی آئی ہے‘ اور ’چندی جیسا رنگ‘ جیسی غزلوں سے شہرت حاصل کرنے والے مایاناز گلوکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے بذریعہ انسٹاگرام کی ہے۔
انہوں نے انسٹاپوسٹ میں لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے بےحد افسوس ہو رہا ہے کہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد آج وفات پا گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گلوکار گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں چل بسے۔