پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے کے بعد اب بالی ووڈ گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
یمنیٰ زیدی نے ایک بار پھر ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا، اس بار انہوں نے بالی ووڈ کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کے ٹائٹل سانگ کا انتخاب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں اُنہیں ایک شادی کی تقریب میں اپنی دیگر ساتھیوں کے سنگ سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنے بھارتی فلم کے مشہور گانے پر فلمی انداز میں ہوک اسٹیپس پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں، جس میں اداکارہ بار بار ڈانس اسٹیپس بھول جانے پر اپنے ساتھیوں کے ڈانس اسٹیپس دیکھ کر اسے فالو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے اس معصومانہ انداز اور ان کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’یمنیٰ نجی شادی کی تقریب سے خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں‘، تو ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’یمنیٰ بار بار ڈانس اسٹیپس بھولتے ہوئے بھی کیوٹ لگ رہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے پر دیسی انداز میں رقص کرتے اور محفل کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔