ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔
سٹی 42 کے مطابق کے ملتان کی غلہ منڈی میں 100 کلوگرام چینی کے ریٹ میں 200 روپے کا اضافہ جس کے بعد 100 کلوگرام کا ریٹ 13 ہزار 600 روپے ہوگیا ہے جبکہ 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 6 ہزار 800 روپے کا فروخت کیا جانے لگا ہے۔دوسری جانب ملتان کی منڈی میں چینی 136 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے۔