فرانس نے یوکرین میں لڑنے کے لیے نیٹو فوجی بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ روس کی شکست یورپ کی سلامتی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نیٹو میں ابھی اتفاق رائے نہیں مگر کچھ خارج از امکان نہیں، نیٹو کا پہلے طیارے، ٹینک اور میزائل بھیجنے پر بھی اتفاق نہ تھا۔
صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ یوکرین کو سائبر ڈیفنس صلاحیت دی جانی چاہیے، مالدوا او بیلاروس کے سرحدی علاقوں کا تحفظ کرنا چاہیے۔
دوسری جانب اس معاملے پر روس کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوج یوکرین بھیجی گئی تو نیٹو سے براہ راست جنگ ہوگی، ہائبرڈ جنگ مسلط کی گئی تو انتہائی منفی نتائج کے لیے تیار رہیں۔
امریکا میں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا اندازہ نہیں کرسکتا صورتحال کے نتائج کیا ہوں گے۔