امریکی فوج اپنی فورس کا حجم 24 ہزار یا تقریباً 5 فیصد تک کم کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تنظیم نو اگلی اہم جنگ بہتر طور پر لڑنے کے قابل ہونے کے لیے کی جا رہی ہے، بھرتیوں کی کمی نے فوج میں تمام آسامیاں پر کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کٹوتی فعال افواج کے بجائےصرف ان اسامیوں میں کی جا رہی ہے جو پہلے ہی خالی ہیں، کٹوتی انسداد دہشت گردی فورسز میں ہوگی جن کی آج ضرورت نہیں۔
اسپیشل آپریشن فورسز میں 3 ہزار کی کٹوتی کی جائے گی، منصوبے میں دیگر اہم مشنز میں 7500 فوجیوں کا اضافہ شامل ہے، افرادی قوت میں اضافہ ایئر ڈیفنس اور کاؤنٹر ڈرون یونٹس میں ہو گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں 5 نئے ٹاسک فورسز قائم کرنا منصوبے میں شامل ہے، ٹاسک فورسز کو جدید، سائبر، انٹلیجنس اور لانگ رینج اسٹرائیک کی صلاحیتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
امریکی فوجی دستاویز کے مطابق کٹوتی خالی جگہوں کی ہو گی چہروں کی نہیں، فوج کسی اہلکار کو فورس چھوڑنے کا نہیں کہے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج میں آسامیاں 4 لاکھ 94 ہزار ہیں جبکہ فعال فورسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار ہے، نئے پلان کے تحت اگلے 5 سال میں فعال فورسز کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار کی جائے گی۔