وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کے قریبی ساتھی چوہدری بلال وڑائچ کا کہنا ہے سالک حسین کا حلف لینے کے بعد سفیروں سے ملاقاتیں اس بات کا ثبوت ہیں اب گجرات کی محرومیاں ختم ہونگی انشااللہ جلدہی گجرات میں وفاقی وزیر سالک حسین کھلی کچہری کا انقعاد بھی کیا کریں گئے
چند روز قبل سالک حسین کی پاکستان میں جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو سے ملاقات میں جدید دور کو مدنظر رکھتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کے تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے جو پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید گہری دوستی میں ناصرف بدلیں گئے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون سے بڑھنے میں کلیدی کردار ثابت ہونگے
چوہدری سالک حسین کے قریبی ساتھی چوہدری بلال وڑائچ کا مزید کہنا تھا چوہدری سالک حسین کے زیر سایہ چوہدری موسی الہی پی پی 32 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ایم پی اے بن چکے ہیں ،کیوکہ گجرات کسی کیبھی جاگیر میں چوہدری سالک حسین کی آمد سے ہی مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی تھیں