کمشنر کراچی نے شہر میں پتنگ اڑانے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی، شہریوں کو پتنگ کی ڈور سے محفوظ رکھنے کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ بعض عناصر تیز دھار مانجھا بنا رہے ہیں جو غیر محفوظ ہے۔پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دو دن قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 20 سالہ نوجوان پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا۔