انڈونیشیا میں فوج کے اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی، آگ سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
انڈونیشی حکام کے مطابق آگ دارالحکومت جکارتا کے باہر فوجی اسلحہ گودام میں لگی، آگ گودام کے اس حصے سے شروع ہوئی جہاں زائد المیعاد اسلحہ ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے ہوئے اور آگ کا سیاہ دھواں آسمان پر دور تک دکھائی دینے لگا، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔