سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا فلسطینی وزیراعظم سے فون پر رابطہ ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے غزہ پٹی کی تازہ ترین صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
سعودی و فلسطینی رہنماؤں نے غزہ میں انسانی امداد بڑھانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔
سعودی وزیر نے فلسطینی وزیراعظم کے لیے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام کی مشکل حالات میں خدمت کرنے میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔