عوام کو عید کاتحفہ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ، اوگرا کی جانب سے اگلے 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردبدل کی سمری بھجوائی گئی۔ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اوگرا نے ورکنگ مکمل کرلی۔ذرائع کےمطابق اوگراورکنگ کے لحاظ سے قیمتوں میں اضافہ کاسبب درآمدی پریمیم اور عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے، پیٹرول کی درآمدی قیمت میں تقریباً 4 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرول کی درآمد پر پریمیم 13.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا،اس سےپہلے یہ پریمئم 12.15 ڈالر فی بیرل تھا، ڈالر روپے کے مبادلہ کے حساب سے پیٹرول میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر اضافے بنتا ہے۔ذرائع کےمطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت تقریباً 280 روپے فی لیٹر ہے، متوقع اضافے کے بعد اس کی قیمت 290 روپے فی لیٹر ہو جائیگی۔ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں،پی ایس او کا درآمدی پریمیم 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.30 روپے سے 2.50 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔گزشتہ پندرہ روز میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 4 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 94.5 ڈالر پہنچ گئی، ڈیزل کی قیمت تقریباً 60 سینٹ فی بیرل کم ہو کر 98.4 ڈالر تک پہنچ گئی۔