متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی سندھ سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پارٹی کی قیادت کی جانب سے 6 ارکان سندھ اسمبلی کو فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصل واوڈا کو 6 ووٹ دینے پر پیپلزپارٹی 7 جنرل نشستوں میں سے 5 پر کامیابی حاصل کرسکے گی۔اس کے علاوہ ایم کیوایم کی قیادت نے بھی اراکین کو آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے.کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفترکے باہر میڈیا سے گفتگو میں رؤف صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا کوسپورٹ کرنے کا پارٹی کا فیصلہ ٹھیک ہے۔ ہمارے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے ہیں. البتہ وہ ایم کیوایم کے امیدوار ہیں کہ نہیں یہ ان ہی سے پوچھا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ سینیٹ کی 12 نشستوں کے لئے پولنگ سندھ اسمبلی میں 2 اپریل کو ہوگی۔
خیال رہےکہ چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما رؤف صدیقی اور نجیب ہارون سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہو گئےتھے۔