امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔
نیویارک میں تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
امریکی صدر نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر یہ آج نہیں ہورہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیے، ہم ایسا کرسکتے ہیں۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔