این اے 207 نوابشاہ سے آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ آصفہ بھٹو این اے 207 نوابشاہ سے آصف زرداری کی چھوڑی ہوئی نشست پر بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔