ترکیہ کے بلدیاتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
دارالحکومت انقرہ اور استنبول سمیت ملک کے 9 شہروں میں میئر کی نشستوں پر حزبِ اختلاف کے امیدوار آگے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق استنبول کے میئر امام اوغلو کو تقریباً 10 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
انقرہ میں موجودہ اپوزیشن میئر منصور یاواش کی جیت کا جشن منانے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تجزیہ کار بڑھتی مہنگائی کو بھی حکمراں جماعت کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
مجموعی طور پر بلدیاتی انتخابات میں حکمران اے کے پارٹی کو 340 اور حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلیکن پیپلز پارٹی(CHP) کو 240 اضلاع میں برتری ہے۔