انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ کی سلیکشن میں دلچسپی نہ رکھنے کی تصدیق کی ہے، ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا اولین فوکس بولنگ کے لیے مکمل فٹ ہونا ہے۔
ای سی بی نے کہا کہ بین اسٹوکس نہ صرف سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز بلکہ مستقبل کے لیے فٹ ہونے کے خواہاں ہیں۔
اس حوالے سے بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ میں بولنگ فٹنس کے لیے بڑی محنت کر رہا ہوں، میں تمام فارمیٹ میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتا ہوں۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کی قربانی دینے سے مجھے مستقبل میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنے میں مدد ملے گی۔
انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ میری کپتان، کوچ اور تمام ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔