بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے پر غصے میں آگئیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سارہ علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممبئی کے علاقے جوہو میں مشہور شانی مندر کے باہر بیٹھے ضرورت مندوں میں کھانے کے ڈبے تقسیم کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
اس دوران فوٹو گرافرز کے مشہور گروپ ’پاپرازی‘ کا ویڈیو ریکارڈ کرنا اُنہیں بہت ناگوار گزارا۔
سارہ علی خان نے غصے میں آ کر فوٹو گرافرز سے ویڈیو ریکارڈ نہ کرنے کی درخواست کی جس کے بعد کیمرے بند کر دیے گئے۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرنے پر تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔