وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آج ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر اجلاس منعقد ہو گا۔
اجلاس میں معاونِ خصوصی یوتھ افیئر رانا مشہود اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے متعلق تجاویز زیرِ غور آئیں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر بھی کیا جائے گا۔