ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ پریڈی اور آرٹلری پولیس سے مقابلے میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی تھی۔
اسد رضا نے مزید کہا کہ گرفتار ایک ملزم مختلف مقدمات میں پہلے بھی جیل جاچکا ہے، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔