بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے عوام کو یہ کیسے بتا دیا کہ حکومت گرائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ غداری تو ان لوگوں کے ساتھ ہو رہی تھی جن کا ووٹ چوری ہونا تھا۔