اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے فواد چوہدری کو 3 ہفتے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فواد چوہدری کی درخواست پر ضمانت منظور کی تھی۔