عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی اسرائیل پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتے ہیں۔
بلومبرگ نے کہا کہ ایران، حزب اللّٰہ یا حوثی کے حملے میں اسرائیلی فوجی یا حکومتی اہداف نشانہ بن سکتے ہیں۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے جھنڈ بھی اسرائیل پر حملے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 7 ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے تھے۔