سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل کی قیادت میں وفد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع وزیرِاعظم ہاؤس پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل کا استقبال کیا۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کچھ دیر بعد ہو گی۔
سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل آج ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دو طرفہ سرمایہ کاری پر گفتگو ہو گی، جبکہ مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔