پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈی سی ایسٹ کو 3 درخواستیں دیں مگر جلسے کی اجازت نہیں ملی۔
سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عدالت نے آج ڈی سی ایسٹ کو کہا ہے کہ جلسے کی اجازت دینے یا اجازت نہ دینے کی وجہ بتائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جلسہ، ریلی اور آزادی اظہارِ رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن ہمارے علاوہ باقی تمام لوگوں کو یہ سہولت ہے، ہم پر جلسے کی آڑ میں مار پیٹ کی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کے آخری دنوں میں ہمارے پانچ ہزار لوگوں پر ایف آئی آر درج کر دی پھر الیکشن کے بعد ہماری 20 سیٹیں چوروں اور ڈاکوؤں کو دے دی گئیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم نے جو کرنا ہے کپتان کی آزادی کے لیے کرنا ہے۔