لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز کل جمعہ سے ہوگا۔لاہور بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 1 لاکھ 95 ہزار 6 سو سے زائد امیدواران شرکت کر رہے ہیں. پہلے روز 6 مضامین کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔حکام نے بتایا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 800 سے زیادہ امتحانی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں۔امتحانی سینٹرز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ نگران عملے کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے ایسنشل سروس ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔
1 تبصرہ
Hello there, just became aware of your blog through Google,
and found that it’s truly informative. I am going
to watch out for brussels. I will be grateful if you continue this in future.
A lot of people will be benefited from your writing. Cheers!
Escape rooms