واقعہ تھانہ ککرالی کی حددو روپیری گاؤں میں پیش آیا جہاںپر زمین پردروان تعمیرات دو گروپوں میں تلخ کلامی سے بات بڑھ کر فائرنگ تک جاپہنچی جس پردونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد جا بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ریاض سمیت پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
ڈی پی او گجرات اسد مظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں مقدمہ میں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مقتولین کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ضلع کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او ایس پی انویسٹی گیشن سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے جابحق ہونے والوں میں حسنات اوررمضان جبکہ زخمیوں میں ملک حسین،غلام مصطفی،ملک کلیم اور عمران کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے