پاکستانی فلم، ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی، اُن کا ہمسفر اُن کے جتنا ہی امیر ہونا چاہیے۔
شارٹ فلم ’یاریاں‘ میں اداکار زہاب خان کے مدِ مقابل نظر آنے والی اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔
اس دوران مختلف سوالات کے جواب دے کر ملائیکہ نے مداحوں کو خود سے متعلق مزید جاننے کا موقع دیا۔
اداکارہ کا شو کے دوران بتانا تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائیں جس کا اُنہیں بے حد افسوس ہے۔
ملائیکہ نے بتایا کہ اُنہیں ماڈلنگ کے شعبے میں کام کرنے کا کچھ خاص مزہ نہیں آ رہا تھا، انہوں نے سوچا کچھ دلچسپ کرنا چاہیے اسی لیے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔
ایک سوال کے جواب میں ملائیکہ ریاض کا کہنا تھا کہ وہ بالکل سنگل ہیں، خدا کی قسم اُن کی زندگی میں کوئی بھی نہیں ہے اور کوئی آ بھی نہیں رہا.
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈرامہ سیریل ’ہاسٹل‘ کی اداکارہ ملائیکہ ریاض کا کہنا تھا کہ اُنہیں مستقبل میں شادی کے لیے ایسا لڑکا چاہیے جو انڈسٹری میں رہنے کے لیے اُنہیں سپورٹ کرے، لڑکا معاشی طور پر مستحکم ہونا چاہیے، لڑکا فیملی کے ساتھ رہنے والا ہو کیوں وہ اکیلی نہیں رہ سکتیں ہیں۔
شو کے دوران اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ میں غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، جتنی میں امیر ہوں میرا ہمسفر بھی اتنا ہی امیر ہونا چاہیے۔