سروسز اسپتال لاہور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت اب بہتر ہے۔
ایک بیان میں اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ڈرپس لگنے کے بعد سے یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی کمی اور کمزوری دور ہوئی، ان کو پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کی سانس بحال رکھنے کے لیے آکسیجن لگائی ہوئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یاسمین راشد کو قے اور پانی کی کمی کی شکایت پر جیل سے اسپتال لایا گیا تھا۔