سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک کیفے گاہکوں کو ڈانس کرنے پر ایک کپ کافی مفت میں دیتا ہے۔
ریاض میں موجود اس کیفے کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈو وائرل ہو رہی ہے جس میں مرد اور خواتین صارفین کو مفت میں ایک کپ کافی لینے کے لیے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کیفے نے ’ڈانس فار کافی‘پیشکش کچھ دن پہلے ہی متعارف کروائی ہے جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مارکیٹنگ کا انوکھا آئیڈیا ریاض کے ایک برگر جوائنٹ سے برگر کھانے کے بعد درجنوں افراد کے اسپتال میں داخل ہونے اور ان میں سے ایک کی ہلاکت کے حالیہ واقعہ کے بعد صارفین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔
برگر جوائنٹ والا حالیہ واقعہ خراب مایونیز کی وجہ سے پیش آیا جس کے بعد اب صارفین باہر سے کھانا خرید کر کھانے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔