بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انتظار پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کا علم ہونے پر بانی پی ٹی آئی نے غصے کا اظہار کیا۔
سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ کل صبح بانی پی ٹی آئی کو رؤف حسن پر حملے کا علم ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کل صبح سماعت کے موقع پر پہلا ردعمل دیا۔
انتظار پنجھوتہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ روز غصہ میں تھے اور اسے انتہائی ناپسند کیا، انہوں نے القادر کیس کی سماعت کے موقع پر رپورٹرز سے گفتگو میں یہ بات کہی۔