اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرا دیا۔
آپریشن سے قبل پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ جانے والے راستوں کو بند کر دیا تھا۔
سی ڈی اے نے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گرایا۔
سی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ آپریشن بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں واقع پلاٹ سرتاج علی نام کے شخص کو الاٹ ہے۔