کراچی: پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر میمت پکاشی کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ کے مسئلے پر اقوام متحدہ میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ترکیہ سفیر مہمت پکاشی اور قونصل جنرل ترکی جمال سانگو نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کی۔ کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد نے سفیر اور قونصل جنرل کا استقبال کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں سفیر مہمت پکاشی نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ایک بلین ڈالر کی سالانہ تجارت ہوتی ہے جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 بلین ڈالر تک تجارت بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔غزہ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے مہمت پکاشی نے کہا کہ پاکستان غزہ کے مسئلہ پر اقوام متحدہ میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔