نئی دہلی (جنگ نیوز) آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر ٹی 20ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹ 20 ہزار ڈالر تک فروخت کرنے کا الزام لگایا تے ہوئے آئی سی سی کو بدمعاشوں کی کونسل قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ امریکہ میں یہ ورلڈ کپ کھیل کے فروغ اور شائقین کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے نہ کہ ٹکٹوں کے پیسوں سے منافع کمانے کے لیے۔