بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرسٹوفر نولان کی فلموں کو سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
اداکار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھیا جی‘ ان کی 100ویں فلم ہے، جو ان کی ہوم پروڈکشن ہے، جسے شیکھر کپور نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
منوج باجپائی نے اپنے فلمی کیریئر میں زیادہ تر تجرباتی فلمیں کی ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے کرسٹوفر نولان کی فلم اوپن ہائمر کچھ زیادہ سمجھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ اسٹار کرسٹوفر نولان کی فلموں اور ان کے وقت کے تصور کو سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ یار دیکھو، کرسٹوفر نولان مجھے زیادہ سمجھ نہیں آتا، میں آپ کو سچ بتا رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کا تصور سمجھنے میں موجود دشواری پیش آتی ہے، لیکن میں کوشش کررہا ہوں، اس حوالے سے کچھ پڑھو تاکہ سمجھ سکوں۔
منوج باجپائی نے یہ بھی کہا کہ سچ بتاؤں تو مجھے اوپن ہائمر زیادہ سمجھ نہیں آتی، پھر اُن کی ایک اور فلم ورلڈ وار 2 پر تھی، جنگ کا تصور بھی مجھے ہر بار پریشان کردیتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ ایل او سی کارگل کرتے ہوئے بھی مجھے پریشانی ہورہی تھی، لوگ ایک دوسرے کو مار رہے ہوتے ہیں اور مر رہے ہوتے ہیں، یہ بہت ڈسٹرب کرنے والی سچائی ہے۔