کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےمقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں انقلابی الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز ایپلی کیشن ’’شفا ناؤ‘‘ کا اجراء کر دیا گیاہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سند ھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید تھے اس موقع پر سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سی ای او سلیمان ولسن سمیت دنیا بھر سے ماہر ڈاکٹرز اور ماہرین صحت بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے کہا کہ شفاناؤ ایپ بلاشبہ ایک بہترین کاوش ہے جس سے مریض اور ڈاکٹرز یکساں فائدہ اٹھا سکیں گے، یہ ایپ حقیقی معنوں میں ہیلتھ کے شعبے میں انقلاب لائیگی جس سے نہ صرف مرض کی بروقت اور درست تشخیص کرنے بلکہ اس سے قیمتی جانیں بچانے میں بھی مدد ملے گی۔