تیسری مرتبہ بھارت کا وزیراعظم بننے کی امید رکھنے والے نریندر مودی ایک مرتبہ پھر انتخابی دنوں کے دوران مذہبی کارڈ استعمال کرنے لگے۔
بھارتی میڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے 73 سالہ نریندر مودی نے کہا کہ آپ کو ایسے لوگ بھی ملیں گے جو مجھے بدترین گالیاں دیتے ہوں گے اور ایسے لوگ بھی ملیں گے جو میرے لیے اچھی باتیں کرتے ہوں گے۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے پاگل کہہ سکتے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ بھگوان نے مجھے کسی مقصد کے لیے بھیجا ہے اور ایک بار جب وہ مقصد حاصل ہو جائے گا تو بھگوان میرا کام بھی پورا کردے گا اسی لیے میں نے خود کو مکمل طور پر بھگوان کے لیے وقف کردیا ہے۔
نریندر مودی سے پوچھا گیا کہ کیا مقصد ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ بھگوان مجھ سے اپنے کام کرواتا ہے، میں بھگوان سے براہ راست بات کر کے نہیں پوچھ سکتا کہ آگے کیا کرنا ہے۔
دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی اس قسم کے بیانات سے انتخابات میں مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں جو جمہوریت اور جمہوری عمل کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا انتخابات مرحلے میں جاری ہیں اور حتمی نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔