وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ایس آئی ایف سی میں شرکت کی دعوت مل گئی۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس دعوت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور آج ہونے والے اجلاس میں شرکت کر کےصوبے کی نمائندگی کریں گے، کے پی کی نمائندگی کے بغیر ایس آئی ایف سی کا اجلاس نامکمل اور بےنتیجہ ہوتا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدات ایس آئی ایف سی کا دسواں اجلاس آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گا، جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان، وزیرِ خزانہ، وزیرِ اطلاعات، وزیرِ دفاع اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔
چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سمیت وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھی ایس آئی ایف سی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔