کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر میمن گوٹھ میں ساتویں کلاس کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کیس میں ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر معاملہ سیشن عدالت کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں نہیں چل سکتا، جس وقت وقوعہ رونما ہوا تمام ملزمان کی عمریں 18سال سے کم تھیں،کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں جوینائل ایکٹ کے تحت دوبارہ کی جائے۔