اسٹرلیا۔اٹلی(اے ایف پی ) تر قی یافتہ ممالک کی تنظیم جی7کے وزراء خزانہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رقوم کی منتقلی کے حوالے سے بینکنگ سروس میں خلل نہ ڈالنے کےلیے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ انہوں نے اپنی فوری مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے فلسطینی حکام کو روکے گئے فنڈز فوری جاری کرنے پر زور دیا ۔ اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات کے نتیجے میں مغربی کنارے پر اقتصادی ابتری پھیلنے کا اند شہ ہے ۔ امریکی وزیر خزانہ جینیٹ بلین نے فلسطینیوں بینکوں کا اسرائیلی بینکاری نظام سے تعلق توڑنے کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اسرائیلی وزیر خزانہ سرائل اسموٹرچ فلسطینی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کی تجربہ نہ کرنے کا پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں ۔جو آئندہ چند ہفتوں میں اپنی معیاد مکمل کرلے گا۔