سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے عازمین کو نسک کارڈ حج مشنز فراہم کریں گے۔
سعودی وزارتِ حج کے مطابق نسک کارڈ میں عازمین حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا کہ نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہو گا، بغیرحج پرمٹ مکہ چیک پوسٹ سے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
سعودی وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ حدود الحرم کے اردگرد سیکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر جرمانے اور قید کی سزا ہو گی۔