مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا ایس آئی ایف سی کے مستقل ممبر ہیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولے نے کوشش کی لیکن ان کو منہ کی کھانی پڑی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع ہوا تھا جس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے شرکت کی تھی۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی تھی۔
اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔