عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے باوجود رفح میں اسرائیلی فوج نے کارروائیاں تیز کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں بچے سمیت 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور غزہ پٹی کے شمالی علاقوں میں بھی اسرائیلی زمینی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق الفلوجہ اور بیت لاہیہ میں پناہ لیے بے گھر فلسطینی ایک بار پھر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔رفح میں کویتی اسپتال میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کا ایندھن باقی رہ گیا ہے۔
رفح میں کویتی اسپتال کے ڈائریکٹرنے مدد کی اپیل بھی کی ہے، چند روز بعد اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں نیا آپریشن شروع کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق طولکرم میں اسرائیلی فوج نے کھیلتے ہوئے 15 سال کے لڑکے کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
دوسری جانب مصر سے 4 امدادی ٹرک کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 سے بڑھ گئی ہے۔