حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا اسرائیلی شہر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ میزئل حملے صیہونیوں کے ہمارے شہریوں پر مظالم کے خلاف کیے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ممکنہ راکٹ حملے کے خطرے کے سائرن بجے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ تل ابیب کے علاقوں میں 15 دھماکے سنے گئے ہیں۔