فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 4 ہزار افراد کی عوامی دعوت کا دپیرس ایونیو شانزے لیزے پر اہتمام کیا گیا۔
دنیا کی سب سے خوبصورت ایونیو Champs-Elysées نے ایک غیر معمولی تقریب کی میزبانی کی۔
پارٹی میں تقریباً 4,000 لوگوں کو مشہور ایونیو پر قائم گنگھم ٹیبل کلاتھ پر لنچ کرنے کا موقع ملا۔
پارٹی میں شرکت کے لیے تقریباً 2 لاکھ 50 افراد نے شرکت کیلئے خواہش کا اظہار باقاعدہ رجسٹرڈ کروایا تھا اور پارٹی میں شرکت کی درخواست کی ہوئی تھی، تاہم تعداد بہت زیادہ ہونے کی بناء پر قرعہ اندازی ہوئی جس میں صرف 4 ہزار خوش نصیب افراد کے نام قرعہ نکلا۔
پارٹی میں داخلہ بلکل مفت تھا، اس دعوت میں اعلیٰ اقسام کے فرنچ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
پارٹی کا انتظام پیرس کی میئر، مختلف ریسٹورنٹ اور اداروں کے تعاون سے کیا گیا تھا، لوگوں نے اس موقع پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، پیرس کی میئر سارے مہمانوں کو خوش آمدید کہتی نظر آئیں۔