حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 4 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 52 افراد زیر علاج ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے 48 زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر صحت عذرا پیچوہو نے برنز وارڈ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کے بہترین علاج کے لیے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گیس کی قلت ہے، یہ واقعہ افسوسناک ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی سول اسپتال پہنچے، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی جان بچانے کے لیے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔