محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہورہا ہے۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، اسپارکو، ضلعی حکام اور بلوچستان کی زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود ہیں۔
رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر جاری ہیں۔