چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سرفراز احمد سمیت سابق کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں سابق کرکٹر انتخاب عالم، سلیم الطاف، شفیق پاپا، اظہر خان، اقبال قاسم، ہارون رشید، اعجاز احمد، محمد سمیع شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کےلیے مدعو کیے گئے کرکٹرز میں سرفراز احمد، عبدالرؤف، وجاہت اللّٰہ واسطی، یاسر شاہ، سلمان بٹ اور یاسر حمید سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری سے متعلق گفتگو کے لیے مدعو کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز دیں گے۔