گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے میجر شبیر شریف ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا،
سی او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا , ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ اس موقع پر موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا،
اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال کی تزئین و آرائش، صفائی پر خصوصی توجہ دی جاے، اددویات کا اسٹاک ہروقت ہسپتال میں موجود رکھا جائے
مریضوں کو اددویات اور ٹیسٹوں کی سہولت مفت فراہم کی جائے،ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں موجود رہیں، مریضوں کو ہسپتال میں خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے